پاکستان نے بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا بیساکھی میلہ کے موقع پر خیرمقدم کیا ہے۔
حکام کے مطابق سکھ یاتریوں کو ملک بھر میں مقدس مذہبی مقامات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے قیام کے دوران مکمل سیکیورٹی، سہولیات اور خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد مذہبی اہمیت کی حامل ہے اور یہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان نے عالمی سکھ برادری کے لیے اہم مذہبی مقامات کو محفوظ اور کھلا رکھا ہے، جن میں گوردوارہ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب شامل ہیں۔





















