پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھےروزانٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر278 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کےآغازپراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ہے جس کے بعد کےایس، 100انڈیکس 466 پوائنٹس سے بڑھ کر68222 پوائنٹس کی تاریخ سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق نجکاری پروگرام میں پیشرفت اورفارن انویسٹمنٹ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار پایا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 67 ہزار 756 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔