مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح 89 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق لندن برینٹ کروڑ کی قیمت ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے 89 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85 ڈالر 13 سینٹس فی بیرل کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ اور امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔