یونیورسٹی طالبہ مبینہ ذیادتی کیس میں ٹویسٹ، ملزم عثمان کے گھر والوں نے پولیس کو نکاح نامہ پیش کر دیا۔
بہاولنگر کے نواحی علاقے ڈونگہ بونگہ کے رہائشی یونیورسٹی طالبہ اور مبینہ ذیادتی کے ملزم کے کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ملزم عثمان کے گھر والوں نے پولیس کو لڑکی اور لڑکے کا نکاح نامہ پیش کر دیا پولیس کا موقف ہے کہ وہ نکاح نامے کے درست ہونے بارے تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔