بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی کیسز کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف نو مئی کے کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی منظوری دیدی۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج نے کیس کی اٹک جیل میں سماعت سے انکار کردیا تھا، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل راولپنڈ ی میں سماعت کی اجازت طلب کی تھی۔ محکمہ داخلہ نے کیس کی سماعت اٹک کی بجائے اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔