ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے پونے دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ جانے والی پروازکے مسافر بلال خان نے سات سو چوراسی گرام آئس ہیروئن مسافر اپنے ٹرالی بیگ کے آہنی راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔۔ ملزم کو برآمد منشیات سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔