پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے الائنس کے قیام کا باضابطہ اعلان آئندہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔
گرینڈ الائنس کیلئے پہلے مرحلے میں 6 اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین اور جماعت اسلامی شامل ہوگی۔
پختونخوا عوامی ملی پارٹی اور بی این پی مینگل بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل ہوں گی۔
سنی اتحاد کونسل بھی بطور جماعت گرینڈ الائنس کا حصہ ہوگی۔