بھارت سے الگ ہونے کی جدوجہد میں سکھ برادری کی ایک اورمحاذ پرکامیابی مل گئی،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کےدونوں مراحل مکمل ہوگئے۔
سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام ہونے والے ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 27 ہزار پڑے، دوسرے مرحلے میں خالصتان کے حق میں ساٹھ ہزار ووٹ ڈالے گئے۔ جموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے دوران بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
خالصتان کے قیام کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کی امریکی میڈیا پربھرپورکوریج ہوئی۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے خطاب میں کہا بھارت سکھوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ انڈیا سے آزادی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ 28 جولائی کو کالگری کینیڈا میں ہوگا۔