بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران قید ایک بار پھر زہریلا کھانا دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں بشری بی بی نے پھر کھانے میں ہارپک ملانے کا الزام لگادیا ۔ کہا شب معراج کو کیمیکل کے تین قطرے ملائے گئے ۔ ایک ماہ بعد طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوجاتی ہے۔
دوران گفتگو جب صحافیوں نے بشریٰ بی بی سے پوچھا کہ پہلے آپ کا بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا، اب کہہ رہی ہیں کھانے میں ہارپک تھا؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ڈالا گیا ہے۔
زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ کے سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاوں؟ بشریٰ بی بی کے رویے پر میڈیا کا بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صحافی بشریٰ بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں، بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا،سنجیدہ نہ لیں۔