پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں۔ دلچسپی کی بولیاں 3 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
نجکاری ڈویژن کے حکام کے مطابق نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام نقصانات اور قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردئیے۔ حکام کے مطابق حکومت پی آئی اے کا صرف ہوا بازی کا شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔
پی آئی اے کے 51 فیصد شئیرز نجی تحویل میں دئیے جائیں گے۔ 49 فیصد شئیرز حکومت پاکستان کی ملکیت میں ہی ہوں گے۔ اکثریتی شیئرز دئیے جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔