سندھ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ مسائل پراجلاس ہوا،اجلاس میں تاجر برداری بالخصوص ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات شریک ہوئے،تاجروں نے مختلف مسائل سے متعلق شرجیل میمن کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کا فیصلہ کیا گیا،اسکے علاوہ اجلاس میں دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رکھنے اور مستقبل میں ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا،گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔