بھارت میں مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا،مظاہرین نےکہا کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کےلیےڈالنا ہوگا۔
جمہوریت بچاؤ ریلی نئی دہلی کےمنتخب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نےنریندر مودی کےخلاف نعرے لگائے۔
عام آدمی پارٹی کاکہنا ہےکہ اروندکیجریوال کیخلاف تمام الزامات بےبنیادہیں، مظاہرین نےکہا کہ مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کےلیے اپوزیشن پرالزام لگارہی ہے۔
مودی کےزیرنگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا،مودی پر 13 ہزار کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جسکو چھپانےکیلئے مودی سرکار اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے۔
سکائی نیوز کےمطابق بھارتی عوام کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کے لیےڈالنا ہوگا،عام انتخابات میں کیجریوال مودی کیخلاف سب سے مظبوط امیدوار تھے۔
مودی کےناقدین کاکہنا ہےکہ"مودی سرکار نےسیاسی مخالفین کوکچلنےاورمنصفانہ انتخابات کےامکانات کوکم کرنے کےلیےتفتیشی ایجنسیوں اورٹیکس حکام کو ہتھیار کے طورپراستعمال کیا۔