عیدالفطر سے قبل پٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردارجھٹکا دے دیا گیا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل ، مئی اور جون میں کی جائیں گی جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔