عراق میں خوشیوں کی جگہ پر صف ماتم بچھ گئی۔شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے ایک سو تیرہ افراد ہلاک ڈیڑھ سوسےزائد زخمی ہوگئے۔
عراقی میڈیا کے مطابق آگ ضلع حمدانیہ میں ایک شادی ہال میں لگی جہاں آتش بازی کا مظاہرہ جاری تھا۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ریسکیو ٹیمیں شادی ہال کا ملبہ اٹھانےمیں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کےمطابق حادثے کے وقت سینکڑوں مہمان موجود تھے۔جان بچانے کے لیے بھاگے تو بھگدڑ مچ گئی۔