پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب طلحہ افراسیاب کیانی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طلحہ افراسیاب راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس میں ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر آئے تھے کہ انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔
طلحہ افراسیاب کیانی کو ایس ایچ او سول لائنز نے نفری کے ہمراہ حراست میں لیا۔
بعدازاں، پولیس طلحہ افراسیاب کیانی کو لے کر تھانہ سول لائنز روانہ ہو گئی۔