ڈریپ کا امراض چشم کیلئے آئی ڈراپس کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیا گیا۔ ڈریپ کا کو مسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا گیا۔
ڈریپ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003 غیر معیاری قرار دیدیا گیا ہے۔ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں
ڈریپ نے آئی ڈراپس کاتمام بیچ مارکیٹ سےفورا اٹھانےکی ہدایت جاری کردیں فارمسیز،میڈیکل اسٹورز،ڈسٹری بیوٹرزکوبیچ چیک کرنے،استعمال نہ کرنےکی ہدایت کردیں۔
اویسٹن انجکشن سے متعلق ایک اور ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔ لاہورمیں اویسٹن انجکشن کی سپلائی بائیک رائیڈر ایپ کے ذریعے ہوتی رہی۔
دوسرے شہروں میں بسوں کےذریعے انجکشن پہنچایا جاتا رہا۔ماہرین کے مطابق یہ انجکشن چھ گھنٹوں کے دوران استعمال کرنا ضروری،سپلائرزاستعمال کا وقت چوبیس گھنٹے لکھتے رہے۔
ذرائع کے مطابق اویسٹن انجیکشن کی ضرورت پرڈاکٹرز، اسپتال عملہ کمپنی سے رابطہ کرتا تھاذرائع ڈرگ کنٹرول کا کہنا ہےکہ وائل سے انجکشن بھر کر بائیک رائیڈ ایپ کی بکنگ کرائی جاتی،بائیک رائیڈر انجکشن اسپتالوں میں پہنچاتے رہے۔ برف کی کیوبز میں انجکشن کی منتقلی کی جاتی رہی۔
دوسرے شہروں تک انجکشن مسافر بسوں کے ذریعےبھجوایا جاتا۔ مسافر بسوں کے انجن کمپارٹمنٹ میں سامان کے ساتھ اویسٹن انجکشن منتقل ہوتا رہا۔
ذرائع ڈرگ کنٹرول کا کہنا ہےکہ شوکت خانم اسپتال سے بھی منتقلی بائیک اور کورئیر سروس کے ذریعے ہوتی رہی۔1500 روپے کا انجکشن خریدکر 50 ہزار سے 1 لاکھ تک میں سینئرڈاکٹرز لگاتے رہے۔پیکجنگ میں انکشاف ہوا ہےکہ سپلائرز استعمال کا وقت 24 گھنٹے لکھتے رہے
وزیرصحت پنجاب انجکشن کی کولڈچین متاثرہونے سے خرابی ممکن ہے۔تمام زاویوں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسپتالوں میں تیس سے چالیس ہزار میں انجکشن لگتا رہا،امراض چشم کا کہنا ہے کہ انجکشن کو چھ گھنٹے میں استعمال کرنا لازمی ہے