سابق وزیراعظم شہبازشریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی، شہبازشریف واپس آکر قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف مختلف اضلاع میں جلسوں اور کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
دوسری جانب چیف آرگنائزرمریم نوازقائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی اور اس مقصد کےلیے مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں ،ونگز اور تنظیمیوں کو متحرک کرینگی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آج نواز شریف سے الودعی ملاقات کریں گے، سابق وزیراعظم بیانیے کے حوالے سے اہم ملاقات کےلیے لندن گئے تھے۔ وہ کل لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔