پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سندھ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار دستبردار ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کے خلاف نکل رہے تو آجائیں، یہ نہ ہو کہ کوئی کال آجائے اور وہ واپس چلے جائیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔