ایم کیوایم کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی سندھ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے، ایم کیوایم پاکستان نے بھی آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے، پیپلزپارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار فیصل ووڈا کی سینٹ کے جنرل نشست پر کامیابی یقینی ہوگئی
فیصل ووڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی، سینٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔