ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر درج مقدمے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو مقدمہ میں بری کر دیا ۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق علی امین گنڈا پور اور دیگر ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے ، ان پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں ۔ وزیراعلٰی کے پی اور شاہ محمود کے وارنٹ گرفتاری طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر جاری کئے گئے ۔ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا ہے ۔ کیس کی آئندہ سماعت بیس مئی کو ہو گی ۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی اس کیس سے بری کر چکی ہے ۔