قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا معائنہ کرنے کیلئے کاکول پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ممبران وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق ، اسد شفیق اور بلال افضل کاکول اکیڈمی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 روز تک قیام کریں گے اور فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹںس اور ٹریننگ کا معائنہ کریں گے ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی آئندہ ہفتے کاکول کا دورہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ فٹنس کیمپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا ۔