بھارت نے فیٹف کی سفارشات کو حکومت مخالف تنظیموں اور شخصیات کو دبانے کے لیے استعمال کیا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے چارج شیٹ جاری کردی۔ فیٹف سے بھارت سے جواب طلبی کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فیٹف نے 2010 اور 2013 میں بھارت کو منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قانون سازی کی سفارش کی، بھارتی حکومت نے ان سفارشات کو مخالفین کے خلاف اقدامات کے لیے استعمال کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ درجنوں ایسے اداروں کی فنڈنگ روک دی جو اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے تھے، رپورٹ کے مطابق 10 سالوں میں بھارت نے 20 ہزار 600 این جی اوز کے لائسنس مسنوخ کیے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے فیٹف سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جواب طلبی کریں۔