وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے اووربلنگ کیخلاف 5 انکوائریوں کا آغاز کردیا۔
ایف آئی اے لاہور نے اوور بلنگ کیخلاف 5 انکوائریوں کا آغاز کرتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کی متعدد ڈویژنز سے بلوں کا ریکاڈ طلب کر لیا۔
حکام کی جانب سے کوٹ لکھپت ، شالیمار اور گلشن راوی سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز کو بھی بلا لیا گیا۔
انکوائری کے دوران سرکاری اداروں کے بلوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق اوور بلنگ والی سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔