حکومت نے بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں پر کوڑا ٹیکس بھی لگا دیا۔
گھرکا پچاس،دکان دوسو، پٹرول پمپ ایک ہزار جبکہ انڈسٹریل یونٹ مالک دو ہزار روپے ماہانہ صفائی ٹیکس حکومت کو دینے کا پابند ہوگا
ٹیکس کی مد میں سالانہ چارارب اٹھائیس کروڑ روپے قومی خزانےکو وصول ہونگے۔شہریوں نے حکومت کی جانب سے لگائے گئےصفائی ٹیکس کو مستردکردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت عوام پر اربوں روپے کا ٹیکس لگا چکی ہے جس کے باعث غریب عوام کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔