سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ ایوان بالا کے رکن بن گئے۔
بلوچستان سے 7 سینیٹرز کے بلا مقابلہ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ افسرکی جانب سے بلامقابلہ کامیاب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی دوبارہ سینیٹر بن گئے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے احمد خان غلزئی جنرل نشست پر کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے ایمل ولی خان بھی ایوان بالا کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے عمرگورگیج، نیشنل پارٹی کے جان محمد بھی سینیٹر منتخب ہوئے۔
ن لیگ کے شاہزیب درانی اور سیدال خان بھی جنرل نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔