پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔