گوادرانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی)کے 10 طلباء چین کےہیبی جائوٹانگ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ مکمل کرنے کے لئے منتخب ہوئے۔
طلباء نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل کے ساتھ خصوصی ملاقات کی،چینی قونصلیٹ کی جانب سے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
10 طلبہ میں پسنی سے 2، تربت کیچ 4،پنجگور 2،گوادر 1 اور سوراب سے 1طالب علم شامل ہے،سکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی Tang کا تعاون شامل ہے۔
طلبہ حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں،جنہوں نے اِنھیں اعلٰی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ طلبہ آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کرنے اور بلوچستان بشمول CPEC جیسے پراجیکٹس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں