لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ، تین ڈاکو اہلکار سے نقدی ۔ موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں پولیس اہلکار رفاقت علی کے ساتھ واردات ہوئی ۔ تین ڈاکوؤں نے کانسٹیبل رفاقت علی کو یرغمال بنا کر نقدی ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیا ۔
حکام کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا، متاثرہ اہلکار نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست جمع کروا دی ، جس پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔