حکومت نے عید سے پہلے ریلوے ملازمین کو بڑا تحفہ دیدیا،تمام ملازمین کو رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردی گئیں۔
ترجمان کےمطابق اب محکمےکی آمدن میں اضافے کےبعد ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں،تنخواہیں تاخیرکاشکارہونے کےباعث ریلوےملازمین کو پریشانی کا سامنا تھا۔
ترجمان کےمطابق اب ہرمہینےپانچ مراحل میں یکم،پانچ،دس،پندرہ اورپچیس تاریخ کو تنخواہیں ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جایا کریں گی،اس سےقبل چھوٹے اہلکاروں سےافسران تک سب کو تنخواہوں دیر سے ملتی تھیں۔