وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام اور نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انسدادمنشیات کے لیے 3 پولیس اسٹیشن بنانےکی منظوری دیدی گئی، منشیات کی روک تھام کیلئے نیامحکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کرلیاگیا،اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کیلئے 13ایکسائزچیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایاگیاکہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئےکام کا آغاز، 12.5فیصد ٹیکس کو لیکشن میں اضافہ ہوا،افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ،فارما سیوٹیکل میں 900 ملین روپےکا فائدہ ہوگا، ایکسائزڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعےسروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کےساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔
وزیراعلی نےگاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کابیک لاگ ختم کرنے اور رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کےمطابق ٹیکس فرق پر رپورٹ بنانےکی ہدایت کردی۔
دوران اجلاس مریم نواز نےکہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنےوالےافراد کوٹیکس نیٹ میں لایا جائے،ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کیا جائےگا۔