پاک فوج کی ٹریننگ اکیڈمی کاکول میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا آغاز کاکول میں ہو گیاہے جہاں بیشتر کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا ہے تاہم عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے پلیئرز بھی واپس پہنچ گئے ہیں جو کل جوائن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم ، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں ، چاروں کھلاڑی کل کاکول فٹنس کیمپ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کے دیگر25 کھلاڑیوں نے کاکول فٹنس کیمپ میں رپورٹ کر دیاہے جہاں آرمی کی زیر نگرانی پلیئرز کی فٹنس بحالی پروگرام ہو گا ، نیوزی لینڈ سیریز سے قبل لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جائے گی، فٹنس کیمپ کی رپورٹ پر سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ تشکیل دے گی۔
کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی فٹنس کیمپ کا حصہ ہیں۔