پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی۔
لاہور پولیس آپریشنزونگ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی اعدادوشمار بتائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے لیکر 22 مارچ تک 2 ہزار 273 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال 9 مئی کے واقعات میں ملوث 2 ہزار 698 افراد کا ہدف مقرر کیا گیا جن میں سے 82 دنوں میں 84.4 فیصد ہدف مکمل کیا گیا جبکہ 15.6 فیصد گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں-
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے جیوفینسنگ اورلوکیشنز ٹریس کرکے چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں۔