اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر جبکہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا ہم میں سے ایک کو سپریم کورٹ بلایا گیا ہے ، ہم نے جانا ہے اس لیے کل تک کیس مقرر کر رہے ہیں ۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا مجھے کل دلائل کے لیے پینتالیس منٹ دے دیے جائیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔