خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کا آغاز کردیا گیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے ایک اور احسن اقدام جس کےذریعے اسلام آبادمیں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دیدی گئی۔
اسلام آباد میں پہلے آئی ٹی پارک کا قیام سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائیگا
یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ (Tech Land Scape)کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ہے، جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کریگا
یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرز(Freelancers) کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز (E-Services)کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے
اس پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہو
آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں