نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے ہرایا تھا۔
میرپور میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2008 کے بعد بنگلہ دیش میں پہلی ون ڈے سیریز جیتی۔
A first ODI series win in Bangladesh since 2008 🏆 #BANvNZ #CricketNation pic.twitter.com/I75AEspEfB
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 26, 2023
سیریز کے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 34.3 اوورز میں 171 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی، کپتان نجم الحسن شنتو 76 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ نے 21 اور مشفیق الرحیم نے 18 رنز بنائے۔
ایڈم ملن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور کول میک کونچی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کیویز ٹیم نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
A 2-0 series victory in Dhaka! 🏆
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 26, 2023
Will Young (70) and Henry Nicholls (50) leading the charge with the bat. Catch up on all scores https://t.co/0B5OY12oc1 📲#BANvNZ #CricketNation pic.twitter.com/GnnN04Cl6j
ول ینگ 70 اور ہینری نکلولس 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
70 runs from 80 balls with 10 fours and 1 six and an 81-run partnership with Henry Nicholls, today’s Player of the Match - Will Young👏 #BANvNZ #CricketNation pic.twitter.com/xvGo07HK7w
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 26, 2023
فاتح ٹیم کے کھلاڑی ول ینگ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ہینری نکولس کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
The leading runscorer in the series with 143 runs and an average of 71.5, the Player of the Series - Henry Nicholls 🙌#BANvNZ #CricketNation pic.twitter.com/oTkJogJOqF
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 26, 2023