غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ کی تقرری میں 21 روز کا وقت لگا، سندھ حکومت نے 4 مارچ کو آئی جی کے لیے نام بھیجے تھے۔
غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات ہوئے ہیں انہیں اس سے قبل عام انتخابات سے قبل الیکشن پالیسی کے تحت ہٹایا گیا تھا۔
غلام نبی میمن اس سے قبل مختلف اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
سندھ کے امن و امان کی خاطر غلام نبی میمن نے اہم فیصلے کیے تھے اور سندھ میں ماڈل تھانے لانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔