خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے اڈیالہ جیل میں زخمی ہونے کے معاملے پر سخت رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں مشیر اطلات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے، میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مقدمہ درج کرائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہیٰ تک رسائی نہیں دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کاروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔