تحریک طالبان افغانستان کی دہشتگردوں سے ملکر پاکستانی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِعام پرآگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کی ٹی ٹی پی دہشتگردوں سے ملکر پاکستانی فورسزپرحملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِعام پرآگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹی اے کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادرگروپ کے دہشتگردوں کو ہدایات دے رہا ہے۔
ویڈیو میں دہشتگرد کہہ رہاہے ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ منصوبے کے مطابق چھ راکٹ چلانے والے ہون گے، راکٹ چلانے والوں کے ساتھ چھ ان کے معاونین ہوں گے ۔ دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں، ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ و یڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو پوریمدد فراہم کرنے میں مصروف ہے، پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دیں۔
ویڈیو سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی پر افغان عبوری حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، یہ دہشتگردپاکستان کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں جو افغان سرزمین کا مسلسل استعمال کرر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجوددگی پر افغان عبوری حکومت کو با رہا اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی فراہم کئے۔ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین کا بے دریغ استعمال عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔