وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 17 اپریل تک درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی،وزیراعلی علی امین گنڈاپور وکیل کے ہمراہ ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداددہشت گردی کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین آج رخصت پرتھے،جس پر ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس عدالت میں پیش ہوئے،وکیل راجہ ظہورالحسن نےعدالت سے درخواست کی کہ الیکشن مصروفیات کی وجہ سےعدالت پیش نہیں ہوسکے، وارنٹ منسوخ کئے جائیں،علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت کیلئے حاضری سے استثنی دیا جائے۔
جج قدرت اللہ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا حاضری سے استثنی کی درخواست دے دیں اس کو دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے وزیراعلی کےپی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے
بعدازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں سرینڈر کردیا۔اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ اور گولڑہ میں درج مقدمات میں وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔