انتخابات میں شکست کےخوف سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کاشکار ہے،بھارت میں سب سےبڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنےکئی رہنماؤں کےبینک اکاؤنٹس حکومتی ایما پرمنجمد کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ہماری جماعت کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں،مودی سرکار کے اس اقدام کے باعث ہمارے پاس الیکشن مہم چلانے کیلئے پیسے ہی نہیں۔
راہول گاندھی نےسوال اٹھایا کہ کہاں ہےالیکشن کمیشن آف انڈیا؟کہاں ہیں عدالتیں؟ اور کہاں ہے میڈیا؟بھارت میں صرف ہمارے بینک اکاؤنٹس ہی نہیں بلکہ جمہوریت کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔