ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں
خود کش بمبارنے گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارموقع پر ہی شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شامل ہیں،دونوں شہید جوانوں کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہےکہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔