وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا، دہشتگردی کیخلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سول و عسکری قیادت نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی شریک رہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کیں۔
اجلاس میں ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔