عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر استعفیٰ واپس کرتے ہوئے سابق جسٹس مظاہر نقوی کو 10 جنوری سے برطرف کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن وزار ت قانون کی جانب سے جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کو متعلق تمام اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیاہے ، مظاہر اکبر نقوی کی برطرفی کی منظوری صدر آصف علی زرداری نے دی جس کے بعد مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کرنے کا گیارہ جنوری کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ۔
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرا ر دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی ۔