اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی جانب سے جلسے کی اجازت کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ انتظامیہ دو دن میں دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعامرمغل نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکررکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیرافضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔