پاکستان کے باکسر نثار احمد اچکزئی نے بنکاک تھائی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ پاکستان کے نام کرلیا۔
پسماندہ صوبے بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ سےتعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر نثار احمد اچکزئی نے تھائی لینڈ بنکاک میں جاری ورلڈموئے تھائی چمپئن شپ 2024 انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لی۔
نثاراحمد اچکزئی نے بھارتی کھلاڑی بجر سنگھ کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا اور پہلےہی راؤنڈ میں اسے ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل پاکستان کے نام کرلیا۔
باکسرنثاراحمد کہنا تھا کہ کوشش ہے سبز ہلالی پرچم کو دنیا کے ہرمیدان میں بلند رکھوں،مگر کم وسائل اورحوصلہ افزائی اس میں آڑے آجاتی ہیں اگرسرکاری سطح پر سپورٹ ملے تو انشاءاللہ بڑے بڑے اعزاز ملک کے لئے جیتے گے۔