خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات کے لئے 42امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ، مراد سعید، اعظم سواتی، محمود خان سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات پراعتراضات سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینٹ کی گیارہ نشستوں کے لئے بیالیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیاہے ، اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے مراد سعید پر مفرور ہونے، فیصل جاوید پرمکمل جائیداد ظاہرنہ کرنے اور اعظم سواتی کو قومی اسمبلی کے لئے نااہل قرار دینے کی بنا پر اعتراضات کئے گئے, پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعلی محمود خان ، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد سمیت دیگر امیدواروں قیضارخان ،فدا خان،دلاور خان،احمد مصطفی اور شازیہ کے تجویز اور تائید کنندہ پر اعتراضات ئے ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں اس کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔