محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت دیدی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری وضاحت میں کہاگیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے، ہماری جانب سےکوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا،عید کےچاندکا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
عید اگر 11 اپریل کوہوتی ہےتوپاکستانی اس سال رمضان کےمقدس مہینےمیں 30 روزے رکھ پائیں گے،واضح رہےکہ ملک بھرمیں ماہ صیام کا آغاز 12 مارچ کو ہوا تھا اورشوال کا چاند 10 یا 11 اپریل کو نظر آنےکا امکان ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں کابینہ ڈویژن نے رواں سال کی چھٹیوں کی فہرست جاری کی تھی۔فہرست میں عیدالفطر کے لیےاعلان کردہ تعطیلات کےمطابق پاکستانیوں کے لیے 10 اپریل سے 12 اپریل (بدھ سے جمعہ) تک چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہےمتحدہ عرب امارات میں بھی اس سال 30 روزے مکمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔