اسلام آباد پولیس کی جانب سے یوم پاکستان 2024 کے موقع پر نیا ترانہ ریلیز کردیا گیا۔
یوم پاکستان 2024 کےموقع پرہر پاکستانی کےدل میں پاکستان کی عظمت مزید بلند ہوجاتی ہے،23 مارچ کے عظیم دن کے لحاظ سےاسلام آباد پولیس نےشاندار ترانہ ریلیز کیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سےجاری کیا گیا ترانہ پاکستان کی خدمت اورحفاظت پر مامورجوانوں کا ترجمان ہے،"جنت سے بلاوا"نامی ترانہ اسلام آباد پولیس کےجوانوں کی انتھک کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سےجاری کردہ ترانےمیں وطن کے بیٹوں کی قربانیوں اور ملک سےبےلوث محبت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا۔
اس ترانے کے دل موہ لینے والے چند بول کچھ یوں ہیں؛
"جنت سے بلاوا آیا ہے"
"دھرتی نے مجھ کو پکارا ہے"
"میں نے باندھا ہے سر پہ سفید کفن"
"مجھے ماں کی دعا کا سہارا ہے"