بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے بیان میں کہا معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی فوج ہمارے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
پاکستان کی جانب میلی آنکھ سےدیکھنے والوں کو پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ایسا جواب دیا ہے جو ان کو ہمیشہ یادرہتا ہے اوردوبارہ ایسی غلطی نہ کرنےکی نصحیت بھی کرتا ہے۔
پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نےہمیشہ بزدلانہ وارکرنے کی کوشش کی مگر اسے منہ کی کھانی پڑی،پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی سے ہمیشہ متاثر کُن رہی ہے
بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے لیکن عسکری طور پر اس کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔
بھارتی جنرل کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کے پیچھے ایک تاریخ ہے اور یہی تاریخ پاکستان کی مسلح افواج کو خطےمیں منفرد بناتی ہے۔
فروری 2019ء کو بھی بھارت کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایسا جواب دیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ اس کی جانب سے مہم کی ہمت نہیں کی گئی
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہمارے دونوں پڑوسی ہمارے خلاف ہیں،دونوں کی جانب سے دوستی کو ہمالیہ سے اونچا قرار دیا جاتا ہے اور دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں‘‘
جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہےکہ ہمیں نئے ہتھیاروں کے نظام، ٹیکنالوجی اور جنگ کیلئے اپنی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے
مسلح افواج کے اعلیٰ جنرل کے یہ ریمارکس ہندوستانی فوج کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کے قریب پوکھران میں میگا مشق 'بھارت شکتی' کے انعقاد کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں۔
بھارتی فوج کےجنرل کی جانب سےپاکستان کی مسلح افواج کےبارے میں بیان کے بعد مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسی طرح کی مہم جوئی ان کیلئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے۔