پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہاہے کہ غنی انسٹی ٹیوٹ ایک بار پھر رمضان کرکٹ کا انعقاد کر رہا ہے، غنی رمضان ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن بھی ٹی ٹوئینٹی طرز پر ہو گا، ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی موجودگی سے لوکل اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہناتھا کہ اس سال ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایک ٹیم امریکا اور ایک انگلینڈ سے آرہی ہے ، ہر ٹیم میں کم از کم 2 انٹرنینشل کھلاڑیوں کا کھیلنا لازمی ہو گا، شان مسعود، شاداب، فہیم اشرف، سلمان علی آغا سمیت متعدد پاکستان کے کھلاڑی شرکت کریں گے تمام آفیشلز پی سی بی کے ہوں گے، 20 مارچ سے اس ایونٹ کا آغاز ہوگا، لاہور 2اپریل کو فائنل کھیلا جائے گا، روزانہ 2 میچز ہوں گے ، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 70 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، مڈل آرڈر میں ہمارے پاس بڑے محدود آپشنز ہیں ، فخر زمان نے پاکستان کے لیے مڈل میں کھیلنا ہے مگر وہ پی ایس ایل میں اوپر کھیلے، کوئی ایسا رول نہیں ہے کہ پاکستان میں باہر سے ہی کوچ آئے گا، جب تک اپنے لوگوں کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا تب تک یہ ایسے ہی رہے گا۔